
بولان میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بولان کے علاقے آب گم میں کوئٹہ سبی شاہراہ پر تعینات مسلح افراد نے گزشتہ رات ایف سی کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حملے کے دوران آدھے گھنٹے تک مسلسل متعدد دھماکوں سمیت شدید فائرنگ کی آواز سنائی گئی جس سے خدشہ ہے کہ حملے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تاہم حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔