مغربی بلوچستان کے علاقے زاہدان ہائی وے پر مسلح افراد نے پاسداران انقلاب کے لیفٹیننٹ کرنل حسین علی جودانفر سمیت تین اہلکار ہلاک کر دیئے ہیں۔
مغربی بلوچستان میں سرگرم نیوز ایجنسی “حال وش” کے مطابق مسلح افراد نے زاہدان ہائی وے اور جون آباد چوکی کے قریب پاسداران انقلاب کی ایک نجی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں پاسداران انقلاب کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری ایران مخالف تنظیم جیش العدل نے قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ کاروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرانجام دیا گیا۔