گرینڈ ہیلتھ الائنس کے رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجود مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ این ڈی پی

نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این ڈی پی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ان کے ساتھی ڈاکٹر حفیظ مندوخیل کی بوگس ایف آئی آر کے ذریعے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ یہ عمل نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ ایک جمہوری معاشرے کے بنیادی اصولوں کے بھی خلاف ہے۔ ڈاکٹر بہار شاہ اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دیگر اراکین پچھلے کئی مہینوں سے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجود کرپشن، اقربا پروری، اور دیگر مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے جائز مطالبات کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت بلوچستان ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے مختلف حربے استعمال کرکے انہیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی پی یہ سمجھتی ہے کہ ڈاکٹر بہار شاہ کی گرفتاری اور ان کے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کرنے کا مقصد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجود مسائل سے توجہ ہٹانا اور گرینڈ ہیلتھ الائنس کو دباؤ میں لانا ہے۔ حالیہ دنوں میں حکومت نے عدالت عالیہ کا سہارا لے کر خصوصاً صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کیں، جو جمہوری اصولوں کے صریحاً منافی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، ڈاکٹرز اور ملازمین کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کے لیے غیر قانونی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جو بلوچستان کے عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ این ڈی پی مطالبہ کرتی ہے کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر بہار شاہ اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ان کے خلاف تمام بوگس مقدمات ختم کیے جائیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں موجود مسائل کو حل کرنے اور ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے، بجائے اس کے کہ وہ جمہوری جدوجہد کرنے والوں کو دبانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر ڈاکٹر بہار شاہ اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا نہ کیا گیا، تو گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے جو بھی فیصلہ لیا جائے گا، این ڈی پی اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ بلوچستان کے عوام اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے این ڈی پی ہر محاذ پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا چوتھا مرکزی کمیٹی اجلاس مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا

پیر جنوری 13 , 2025
شال ( پریس ریلیز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا چوتھا مرکزی کمیٹی اجلاس مرکزی چیئرمین شبیر بلوچ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ دو روز جاری اجلاس میں سابقہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ لائع عمل کے ایجنڈوں پر تفصیلی کفتگو کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ