
خضدار کے علاقے زہری میں گزشتہ رات پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر معتدد افراد کو حراست میں لے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت فہد علی اکبر، فردین کریم ،شیخ صمد درازئی کا بیٹا خالد، سرور ڈائیہ کا بیٹا نادر، شبیر، فیاض، بلال، ناصر، زبیر، جنگی خان، بلال ولد استاد محمد بخش اور دیگر شامل ہیں۔
علاقے سے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات زہری کے علاقے نوراگامہ سمیت متعدد مقامات پر فورسز نے چھاپے مارے اور گھروں سے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے جن کی تاحال کوئی خبر نہیں ہے۔
گرفتار افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد نے انجیرہ کراس سے قومی شاہراہ بلاک کر دی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد سمیت مظاہرین نے قنات لگا کر کے سڑک بلاک کر دی ہے۔
زہری بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا جارہا ہے اور گرفتاریوں کے خلاف لیویز تھانے کے سامنے بھی دھرنا دیا جارہا ہے۔