ژوب لیویز اور قبائلیوں کی مشترکہ کاروائی 3 اغوا کار ھلاک مغوی بازیاب

ژوب(مانیٹر نگ ڈیسک) ژوب میں ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا لیویز اور قبائلیوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 اغوا کار اور بھی مارے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب  کے مطابق گذشتہ روز اغوا کاروں نے قلعہ سیف اللہ سے 2 افراد کو اغوا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ لیویز فورس اور قبائلیوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا، اس دوران ایک اغوا کار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2 اغواکاروں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ چوتھے اغوا کار کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ایک مغوی کو بازیاب کر الیا گیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوسرا مغوی اغواکاروں کی فائرنگ سے گزشتہ روز  ہوگیا تھا ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مستونگ میجر چوک پر مسلح افراد نے پھل فروش کو قتل کردیا

جمعرات جنوری 9 , 2025
مستونگ ( نامہ نگار ) میجر چوک پر فائرنگ سے  ایک شخص قتل ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق  مستونگ میجر چوک پر  نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پھل فروش ریڈی بان  اختر محمد ولد رستم سکنہ قلعہ عبداللہ  نامی ایک شخص  پر فائرنگ کی جس میں وہ شدید زخمی ہو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ