شال بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ بی ایس او بیوٹمز یونٹ کے رُکن عدنان رند گزشتہ دنوں کراچی میں ڈاکوؤں کے فائرنگ سے شہید ہوئے۔ عدنان رند اپنے فیملی کے ساتھ دو دریا سے نکلے کہ انہیں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی غرض سے روکا۔ ان کے موبائل اور قیمتی اشیاء چھیننے کے بعد ان کے ساتھ ہمراہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے باعث ان کے بیچ ہاتا پائی ہوئی اور ڈاکوؤں نے انہیں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
انھوں نے کہاہے کہ عدنان رند تنظیم کے ایک نظریاتی اور محنتی رُکن تھے۔ انہوں نے حال ہی میں تنظیم میں شمولیت اختیار کی اور مختصر سے وقت میں بڑی خدمات سر انجام دی۔ تنظیم ایک محنتی رُکن اور بلوچی قومی تحریک ایک نڈر کارکن سے محروم ہوگئی۔ ان کی شہادت سے جو خلا پُر ہوئی اسے پر کرنا ناممکن ہے۔
بی ایس او ترجمان نے کہاہےکہ تنظیم سندھ حکومت، پولیس و انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہید عدنان رند کے قاتلوں کا سراغ لگاکر انہیں گردتار کرکے قرار واقعی سزا دے بصورتِ دیگر تنظیم مُلک بھر میں بھر پور احتجاج کرے گی۔