پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان پنجگور کے علاقے سوردو سریکوران میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر بالاچ ولد صبراللہ کو 10 دن پہلے ان کے گھر سے جبری طور پر لاپتہ کردیا،
علاقائی قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے بچے پر تشدد بھی کیا ہے اور زخمی حالت میں اُٹھا کر لے گئے جو ابھی تک لاپتہ ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ اس سے پہلے بھی فورسز نے اس گھر پر چھاپہ مارا ہے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے ، پچھلے مہینے اسی گھر کے سامنے دو دستی بھی پھینکے گئے تھے تاہم کوئی نقصان نہیں ہواتھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز مسلسل اس گھر پر چھاپہ مار رہے ہیں اور خاندان کو ہراساں کرتے رہتے ہیں.