
آواران کے علاقے مشکے میں پاکستانی فورسز نے تین نوجوانوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حمید ولد نورو، آدم ولد اعظم اور سمیر ولد اکبر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تینوں نوجوان مشکے فروار کے رہائشی ہیں وہ گزشتہ دنوں پکنک پر گئے تھے کہ وہاں پاکستانی فورسز نے انہیں حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔