آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان میں گر کر تباہ، 40 سے زائد افراد ہلاک 25 افراد زندہ بچ گئے

قازقستان میں مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آذربائیجان ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ گِر کر تباہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس حادثے سے متعلق ابتدائی رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ طیارے پر عملے سمیت 67 افراد سوار تھے جن میں سے 25 افراد زندہ بچے ہیں۔ زندہ بچ جانے والے 25 میں سے 22 افراد کو نزدیکی ہسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ آذربائیجان ایئر لائنز کے طیارے کو ’اکتاؤ‘ شہر کے قریب گرتے ہی آگ لگ گئی تاہم ایمرجنسی سروس نے اس آگ پر قابو پا لیا۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

آذربائیجان ایئر لائن کی پرواز J2-8243 دارالحکومت باکو سے روس کے شہر گروزنی جا رہی تھی، تاہم دھند کی وجہ سے اِس کا رخ موڑ دیا گیا تھا۔

خبررساں ادارے روئٹرز کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طیارہ زمین کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ اس کا لینڈنگ گیئر نیچے کی طرف ہے۔ طیارہ لینڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس دوران آگ کا بگولہ زمین سے اٹھتا ہے۔

حکام کے مطابق طیارے پر 62 مسافروں کے علاوہ عملے کے پانچ اراکین سوار تھے۔ طیارے پر سوار بیشتر مسافروں کا تعلق آذربائیجان سے ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان: پاکستانی فضائی بمباری سے بچوں سمیت متعدد افراد ہلاک، بزدلانہ کارروائی کا جواب دیا جائے گا، افغانستان

بدھ دسمبر 25 , 2024
افغانستان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کی صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں کی گئی بمباری کے نتیجے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ