خضدار  سب تحصیل آڑنجی میں پر اسرار بیماری سے ایک شخص ھلاک متعدد متاثر

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار کے دور افتادہ علاقہ سب تحصیل آڑینجی علاقہ کنجھڑ ماڑی کے دو مقامات بھامبارو اور جگی میں پر اسرار بیماری کا پھیلاؤ سامنے آیا ہے۔

سیاسی و سماجی رہنماءحافظ منصور احمد مینگل تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بالا علاقوں میں ایک خطرناک وبائی بیماری پھیل گئی ہے، اچانک لوگوں کے ہاتھ پھول کر گل سڑ جاتے ہیں پورے ہاتھ پر زہر نما اثر دکھائی دیتا ہے ان کے مطابق اس بیماری سے مقامی باشندہ محمد یوسف خدرانی ھلاک ہوچکاہے۔ محمد یوسف کا بیٹا بلال احمد خدرانی مرض میں مبتلا ہے ان کا ایک ہاتھ بھی کافی متاثر ہوچکا ہے اور محمد یوسف کی ایک صاحب زادی اس مرض میں مبتلاہے ان کا ہاتھ بھی متاثر  ہے۔ دوسرا علاقہ جکھی میں محمد اسحاق ولد نور محمد ا س مرض میں مبتلا ہے۔ موضع بھامبارو اور موضع جکھی میں درج ذیل پر اسرار بیماری سے لوگ پریشان اور خوف میں مبتلاء ہیں اور حکومت سے فوری صحت کی ٹیمیں علاقہ میں بھیجنے مرض کی تشخیص اور اس کے علاج و روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

جنوبی وزیرستان پاکستانی فوج کی چوکی پر حملہ 16 اہلکار ہلاک 8زخمی

ہفتہ دسمبر 21 , 2024
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے افغانستان سے ملحقہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فوج کی چوکی پر مسلح افراد نے حملہ کرکے  کم از کم 16 اہلکاروں کو ہلاک اور آٹھ کو  زخمی کردیا ۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر اداروں کے جنوبی وزیرستان میں تعینات عہدے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ