لاپتہ بلوچ جنگجو ریاستی حراست میں قتل، لاش مغربی بلوچستان سے برآمد

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی بلوچستان سے گذشتہ شب ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی، جس کی شناخت بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تربت آپسر کے رہائشی ساجد اکبر کے نام سے ہوا ہے۔

مذکورہ شخص کی لاش  گولیوں سے چھلنی حالت میں مغربی بلوچستان کے پیرکوہ کے علاقے سے ملی، جس پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کے بعد نعش وہاں پھینکی گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق، ساجد اکبر ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے وابستہ تھے، لیکن بعدازاں پاکستانی فورسز کے سامنے سرنڈر کر دیا تھا۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرنڈر کے بعد ساجد کو سیکورٹی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیاتھا ۔
آپ کو علم ہے ساجد اکبر کی والدہ بی بی زیبا اور بہن مُسکان بلوچ نے رواں سال 24 مئی کو تربت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے بھائی کی بازیابی اور رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ساجد نے ذاکر عبدالرؤف کی سربراہی میں ریاست کے سامنے سرنڈر کیا تھا، لیکن سرنڈر کے بعد فورسز نے انہیں حراست میں لے لیا اور اہل خانہ کو نہ تو ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی اور نہ ہی کوئی معلومات فراہم کی گئی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا جو لوگ سرنڈر کرتے ہیں، انہیں عموماً گرفتار یا لاپتہ نہیں کیا جاتا، مگر ساجد کے حوالے سے مسلسل خاموشی ہمارے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے 4 نوجوان جبری لاپتہ کردیئے

جمعہ دسمبر 20 , 2024
کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان  کی خفیہ اداروں نے  16 دسمبر 2024 کو  ￴زمان ولد سفیان، عبدلحسین ولد رحمت اور  ￶الطاف ولد  ابراہیم نامی نوجوانوں کو  تُربَت سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جبکہ بعد ازاں ￴الطاف ولد ابراہیم  کو چھوڑدیا مگر دوسرے دونوں نوجوان تاحال لاپتہ ہیں ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ