گوادر ( نمائندہ خصوصی ) بلوچستان ضلع گوادر میں آج شام تین بجے کے قریب پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے کارندوں نے مقامی ٹرانسپورٹ کے قریب سے پک اپ ڈرائیور نوجوان ندیم ولد پشمبے سکنہ بلنگور کلیرو نامی نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت آپسر سے 10 دسمبر کی رات پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ کیے گئے تین بھائیوں میں سے دو حامد منظور اور احسان منظور گذشتہ شب بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں ، جب کہ ان کا تیسرا بھائی افضل منظور تاحال لاپتہ ہیں۔