قلعہ عبداللہ( ویب ڈیسک )بلوچستان قلعہ عبداللہ میں پاکستانی فورسز نے فوجی کشی کے دوران 4 کاشت کاروں کو حراست میں لیکر عسکریت پسند کرار دے دیا ۔
فورسز کا کہنا ہے کہ طالبان کے مزکورہ مسلح افراد افغانستان کے رہائشی ہیں قلعہ عبداللہ کے علاقے میں کھیتی باڑی کی آڑ میں کام کر رہے تھے ۔
گرفتار ہونے والے کاشتکاروں کی شناخت ،جلیل عرف قدرت اللہ (آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر ) ساکن اسپن بولدک، افغانستان ، نعمت اللہ عرف لالک (آئی ای ڈی ایکسپرٹ دیسی ساختہ بم بنانے کا ماہر ) ساکن اسپن بولدک، افغانستان، نصیب اللہ عرف سردار، ساکن اسپن بولدک، افغانستان،اورعزیز اللہ عرف عنایت ساکن، افغانستان سے ہے ۔