نمروز( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایرانی زیر انتظام مغربی بلوچستان کے انتظامی یونٹ، سیستان و بلوچستان کے پولیس سربراہ نے نمروز شہر میں 900 کلو گرام شیشہ اور 200 کلو گرام افیون برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، سردار محمد رضا اشعثی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صحرائی علاقوں میں منشیات کی نقل و حمل کی اطلاع پر انسداد منشیات کے ایجنٹوں کو فوری طور پر کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق، منشیات لے جانے والی کار کو روکنے کی کوشش کی گئی، لیکن اسمگلروں نے فرار کا راستہ نہ پا کر اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے بعد اسمگلر گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس سربراہ کے بیان کے مطابق، اس کارروائی میں 900 کلو گرام شیشہ، 200 کلو گرام افیون، اور ایک گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔