شال ( نامہ نگار ) جبری لاپتہ استاد واحد کمبر کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ استاد ایک معتبر رہنما، ایک جدوجہد کی علامت ہیں، آج ہماری حمایت کے منتظر ہیں۔ ان کی جبری گمشدگی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پوری قوم کے لیے تکلیف دہ ہے، انھوں نے کہاہے کہ استاد کمبر نے اپنی پوری زندگی مظلوم بلوچ کی حق کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور آج وہ خود مظالم کا شکار ہیں۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب ان کی آزادی کے لیے اپنی آواز بلند کریں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انھوں نے اپیل کی ہے کہ12 دسمبر کو دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک، سوشل میڈیا ایکس پر مہم کا حصہ بنیں اور اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ یہ مہم صرف استاد واحد کمبر کی رہائی کے لیے نہیں بلکہ ہر اس انسان کے لیے ہے جو آزادی، انصاف اور انسانیت کی حمایت کرتا ہے۔ آپ کی آواز مظلوموں کے حق میں سب سے بڑا ہتھیار ہے، اسے خاموش نہ رہنے دیں۔ آئیے، ہم سب مل کر استاد واحد کمبر کی بازیابی کے لیے دنیا کے ضمیر کو جگائیں۔