ترکی کے حمایت یافتہ گروپ کا شامی کردستان پر حملہ ، منبج شہر پر قبضہ کرلیا

ترکی( مانیٹرنگ ڈیسک  )ترکی انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق، ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں نے شام کے شمالی شہر منبج پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ 

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ترکی کے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ترکی کی حمایت یافتہ سیریئن نیشنل آرمی (اس این اے) نے کئی دنوں کی شدید جھڑپوں کے بعد کرد قیادت میں سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (اس ڈی ایف) سے منبج کا قبضہ چھین لیا۔ 

انادولو نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایس این اے کے دستے اب علاقے میں ممکنہ بارودی سرنگوں اور جالوں کی تلاش کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس ڈی ایف، داعش کے خلاف امریکی قیادت میں اتحاد کا ایک اہم اتحادی رہا ہے۔ ترکی نہ صرف کردوں کے ایک وسیع علاقے پر قابض ہے بلکہ خطے میں بھی ترکوں کی آزاد ریاست کی جارحانہ مخالفت کرتا ہے۔ عموما ترکی کی طرف سے عراق میں کردوں کی خودمختار علاقے پر بھی فضائی اور زمینی حملے کیے جاتے ہیں۔ ترکی الزام عائد کرتا ہے کہ وہ یہ کارروائی پارتی کاریکردان کردستان ( پی کے کے ) کے خلاف کر رہا ہے۔ پی کے کے ترکی کے زیرانتظام کرد علاقوں میں متحرک آزادی پسند تنظیم ہے جو ترکی سے کردستان کی آزادی چاہتی ہے۔

داعش کے ظہور اور خطے پر کنٹرول حاصل کرنے کے دوران کرد عالمی طاقتوں اور انتہاء پسندی کے خلاف ایک اہم اور موثر اتحادی کے طور پر سامنے آئے تھے لیکن داعش کی شکست اور علاقے میں استحکام کے بعد کردوں کو عالمی طاقتوں نے نظرانداز کرنے کی پالیسی اپنائی۔ شام میں خانہ جنگی کے دوران کرد اپنے علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب رہے لیکن ترکی کے جارحانہ رویے کی وجہ سے انھیں شامی حکومت کی حمایت درکار رہی۔

ملک کے مخصوص حالات کے نتیجے میں شام میں بشار الاسد کی حکومت اور کردوں کے درمیان مفاہمانہ رشتے قائم ہوئے۔ اسد مخالفین کے شام پر قبضے کے بعد کرد اپنے مستقبل کو لے کر پریشانی سے دوچار ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی ،پنجگور  چار بلوچ طالب علمموں سمیت  پاکستانی فورسز کے ہاتھوں 5 افراد  لاپتہ، سوئی سے لاپتہ شخص  بازیاب

پیر دسمبر 9 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی  اور پنجگور سے 4 طالب علموں سمیت 5 افراد   پاکستانی فورسز  ہاتھوں جبری لاپتہ ،جبکہ ڈیرہ بگٹی سے لاپتہ شخص بازیاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی گلشن اسکوائر  سے پاکستانی فورسز نے  نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) کے  سینٹرل کمیٹی کے ممبر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ