منگچر ، حب ، تین بھائیوں سمیت 4 افراد جبری لاپتہ ،منگچر کے مقام پر لواحقین نے مرکزی شاہراہ بند  کردی

قلات ، حب ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع قلات تحصیل منگچر کے کلی زکریازئی میں رات گئے پاکستانی فورسز نے  ایک گھر پر چھاپہ مار  تین بھائیوں مرید احمد، محبوب علی اور ارشاد احمد پسران ماسٹر محمد اسماعیل کو غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مرید احمد کا دماغی توازن درست نہیں ہے اور وہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد حال ہی میں گھر واپس آئے تھے۔

واقع کے بعد  لواحقین اور علاقہ مکینوں نےمنگچر بازار کے مقام پر شال ،کراچی مین شاہراہ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا ۔  احتجاج میں خواتین، بچوں، اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مرید احمد، محبوب علی، اور ارشاد احمد کو بازیاب نہیں کیا جاتا ہے۔

ادھر ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب چوکی کے علاقے وندر سے الصبح پاکستانی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے وسیم بلوچ ولد مراد بخش نامی نوجوان  کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کر دیا ہے۔

بتایا جارہے کہ وسیم بلوچ ایک ڈیزل ڈپو میں ملازم ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ترکی کے حمایت یافتہ گروپ کا شامی کردستان پر حملہ ، منبج شہر پر قبضہ کرلیا

پیر دسمبر 9 , 2024
ترکی( مانیٹرنگ ڈیسک  )ترکی انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق، ترکی کے حمایت یافتہ باغیوں نے شام کے شمالی شہر منبج پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔  خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے ترکی کے سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ترکی کی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ