شام میں حکومت کے خلاف عوامی بغاوت میں شدت  ، کنٹرول کھونے کے آثار ۔ الجزیرہ

شام ( مانیٹرنگ ڈیسک، ویب ڈیسک ) الجزیرہ کے ایک رپورٹر  ریسل سردار عطاس نے ترکی اور شام کے سرحدی علاقوں سے رپورٹنگ کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ حکومت کے ملک بھر میں کنٹرول کھونے کے آثار دیکھ کر عوام اب اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ 

لوگ ریاستی سہولیات اور سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر رہے ہیں اور ان مجسموں کو گرا رہے ہیں جو حکمران خاندان کی علامت سمجھے جاتے ہیں، جن میں صدر بشار الاسد اور ان کے والد حافظ الاسد کے مجسمے بھی شامل ہیں۔ 

دمشق کے قریب جھڑپیں شدت اختیار کر رہی ہیں، اور یہ لڑائی دارالحکومت سے تقریباً 10 کلومیٹر (6 میل) کی دوری پر جاری ہے۔ 

اگرچہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ مخالف قوتیں دمشق کے اتنے قریب پہنچ چکی ہیں، لیکن عوام چھوٹے قصبوں میں بغاوت کرتے ہوئے ان پر قبضہ کر رہے ہیں، جو دارالحکومت کے گرد موجود ہیں۔ 

ایک اہم پیشرفت یہ ہے کہ دمشق کے جنوبی محلوں میں کچھ سرکاری فوجیوں کو اپنی پوسٹیں چھوڑتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو حکومت کی گرفت مزید کمزور ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

درعا اور حمص کے سقوط کی افواہیں مسترد، حکومتی فورسز کا کنٹرول برقرار - ایرانی میڈیا کا متضاد دعوی

اتوار دسمبر 8 , 2024
شامی فوج ملک بھر میں باغیوں کے خلاف برسرپیکار ہے اور درعا اور حمص کے سقوط کی افواہوں کے باوجود حکومتی فورسز کا کنٹرول برقرار ہے۔  ایرانی خبررساں ادارے تسنیم نیوز کی دمشق میں موجود رپورٹر سلما عوده کے مطابق  درعا کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ شب شامی فوج اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ