بارکھان ( پریسریلیز) نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بارکھان زون کی جانب سے ہفت دسمبر شہداء کوہ سلیمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی قوم میں شہداء اور ان کے قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
کسی بھی شہید کے دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ یہ عہد و پیمان کرنا ہوتا ہے ہم اور ہماری آنے والے نسلیں اسی طرح اپنے سرزمین کی دفاع کیلئے نوآباد کار اور نوآبادیاتی قانون کے خلاف اسی طرح سینہ سپر ہونگے جس طرح کوہ سلیمان کے شہداء یا باقی شہداء نے اپنی جان کا نزرانہ دئیے۔ ان عظیم بلوچ فرزندان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر کوہ سلیمان کی سرزمین کو دشمن کے ہاتھوں میں جانے سے بچایا جن کی قربانیاں نہ صرف بلوچ قوم کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں، بلکہ یہ ہمیں قومی شناخت کے تحت خودمختاری اور عزت کے راستے پر چلنے کی ترغیب دیتی ہیں۔
انھوں نے کہاہےکہ شہدائے کوہ سلیمان نے ایک ایسے وقت میں اپنی جانیں قربان کیں جب ان کے پاس جدید اسلحہ کی کمی تھی، مگر ان کے عزم، حوصلے اور حب وطن نے انہیں سرکاری فورسز کا مقابلہ کرنے کی طاقت بخشی۔ ان بہادر سپوتوں نے اپنی زمین کی حفاظت کے لیے محاذ پر ڈٹ کر لڑا، اور ان کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔ ہم آج بھی ان کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ اس دن کو یاد کرتے ہیں۔
انھوں نے کہاہے کہ ہمیں فخر ہے کہ شہدائے کوہ سلیمان کے سپوتوں نے اہنے اجداد کے نقش قدم۔پر چل۔کر اپنے قومی حقوق اور سرزمین کے دفاع کے لیے جدوجہد کی ہے، اور 7 دسمبر 1967 کی جنگ میں شہید ہونے والوں کا خون ہمارے لیے مشعل راہ ہے جن کی قربانیاں نہ صرف کوہ سلیمان بلکہ پورے بلوچستان میں بلوچ قومی حقوق کی تحریک کا سنگ میل ثابت ہوئیں۔
ہم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے خواب اور ان کی قربانیاں ہر بلوچ کے دل میں زندہ رہیں گی اور ان کے اصول، مقصد اور ان کی جدوجہد تاریخ کا حصہ ہیں۔