غازی یونیورسٹی اسٹاف کالونی کے گھروں کو انٹیلیجنس اداروں نے اپنے دفاتر بن دئیے ہیں یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبہ شدید کوفت کے شکار ہیں

ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار )  غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے اسٹاف کالونی کے مختلف گھر انٹیلیجنس اداروں نے اپنے دفاتر بنا دئیے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبہ شدید کوفت کے شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھر میں انٹیلیجنس بیورو نے اپنا یونٹ کا دفتر بنا دیا ہے، اس حوالے سے طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف یونیورسٹیاں سیکیورٹی اداروں کے چھاؤنیوں میں تبدیل ہوگئے ہیں جوکہ ایک تشویش ناک عمل ہے جس پر تمام طلباء تنظیموں نے سوال اٹھانا شروع کردیا ہے، طلباء تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کو فلفور خالی کیا جائے، یاد رہے کہ اس سے پہلے بلوچستان یونیورسٹی کے اسپورٹس کمپلیکس کو ایف سی نے قبضہ کیا ہوا ہے، بلوچستان یونیورسٹی اور ڈگری کالج میں فوج کی ایک پوری بٹالین رہائش پزیر ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اوتھل میں جبری لاپتہ بیان در کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہیں ۔ نصراللہ بلوچ

جمعہ دسمبر 6 , 2024
شال ( پریس ریلیز ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ بیان در بلوچ کی جبری گمشدگی کے خلاف انکے لواحقین اور ساتھی طلبا کے احتجاجی دھرنا لسبیلہ یونیورسٹی کے مین گیٹ کے سامنے ایک ہفتے سے جاری ہے۔ انھوں نے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ