گوادر پنجگور طالب علم سمیت 5 افراد پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری لاپتہ

پنجگور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع پنجگور تحصیل پروم سے  پاکستانی فورسز نے گزشتہ رات چار افراد کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ۔


لاپتہ ہونے والوں کی شناخت خلیل صدیق، عبدالشکور صالح، ارشد رفیق اور وسیم ولد محمد ہاشم کے ناموں سے ہواہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے تمام افراد پیشے کے لحاظ سے مزدور اور تیل کے کاروبار سے منسلک، زمیاد ڈرائیور ہیں۔

دوسری جانب گوادر سے طالب علم   زاہد مصطفے جوکہ گوادر یونیورسٹی میں ڈیٹا سائنس کا طالب علم ہے، کو پاکستانی  فورسز نے گزشتہ رات انکے گھر سے اہلخانہ  کے سامنے ماورائے آئین تشدد کے بعد  گرفتار کرکے جبری لاپتہ کردیا ہے ،اس دوران گھر کے دیگر افراد پر فورسز نے تشدد بھی کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

غازی یونیورسٹی اسٹاف کالونی کے گھروں کو انٹیلیجنس اداروں نے اپنے دفاتر بن دئیے ہیں یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبہ شدید کوفت کے شکار ہیں

جمعہ دسمبر 6 , 2024
ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار )  غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کے اسٹاف کالونی کے مختلف گھر انٹیلیجنس اداروں نے اپنے دفاتر بنا دئیے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے سٹاف اور طلبہ شدید کوفت کے شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا گھر […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ