آواران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان ضلع آواران تحصیل جھاؤ کےمختلف علاقوں سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق دو دن قبل فورسز نے جھاؤ واجہ باغ سے مسعود ولد اسماعیل سکنہ جھاؤ کشاری کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا، جبکہ دیگر علاقوں میں سرکاری ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے مشکے کی طرف سے آکر محلے داروں کو تشدد کا نشانہ بناکر رمضان سمیت دو افراد کو اغوا کرکے لے گئے جس کے بعد تاحال ورثاء کو انکے بارے معلومات نہیں مل سکے ہیں۔