شال ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ نیشنل مومنٹ کے انسانی حقوق کے ادارے پانک کے مطابق، آواران سے آج برآمد شدہ لاشیں فقیر جان اور عیسیٰ کی ہیں، جنہیں جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا ہے ۔
پانک کے مطابق فقیر جان کو 26 ستمبر 2024 کو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ عیسیٰ 17 فروری 2023 سے لاپتہ تھے۔ دونوں افراد کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔
پانک نے کہا ہےکہ یہ واقعات بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی سلسلہ وار کہانی کو ظاہر کرتے ہیں۔ تنظیم نے ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستانی حکومت پر دباؤ ڈالے تاکہ ان مظالم کو روکا جا سکے۔