قلات اور مچھ میں فوج کشی جاری ،تربت میں فورسز پر بم حملہ ھلاکتوں کا خدشہ

شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بولان میں تیسرے اور ضلع قلات میں دوسرے روز بھی پاکستان فورسز کی فوج کشی جاری، ہیلی کاپٹروں کی مسلسل گشت جاری ، تربت ہوشاب میں فورسز پر بم حملہ متعدد اہلکار ھلاک اور زخمی ہونے کا خدشہ ۔

تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقہ مچھ میں آج تیسرے روز بھی فوجی کشی جارہی رہی ،علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ آب گم ، گونی پرا اور گردنواح کے علاقے فوج کشی کی زد میں ہیں ۔

اس طرح گذشتہ روز سے قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان زمینی فضائی فوج کشی بھی برقرار ہے ۔ دوسری جا نب دونوں اضلاع میں مواصلاتی نظام کو بند کردیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے مکمل معلومات تک رسائی نہیں ہوپارہی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ علاقوں میں فوج کشی دوران پیدل فوجی دست مسلسل پیش قدمی کر رہے ہیں جبکہ جنگی ہیلی کاپٹروں نے بعض مقامات پر شدید شیلنگ کر رہے ہیں۔

ادھر ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں فورسز کو نقصانات کا سامنا رہا ہے جبکہ حکام نے اس حملے میں ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تاہم حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ واقعات وحادثات 4 افراد ھلاک درجنوں زخمی ہوگئے

اتوار نومبر 17 , 2024
شال (مانیٹرنگڈیسک) مسلم باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ھلاک ، لواحقین کا نعش سڑ ک پر رکھ کر احتجاج ، پولیس حکام کے مطابق اتوار کو مسلم باغ کے علاقے مہاجر اڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےعبدالواحد محرابزئی نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔ فائرنگ کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ