شال ( پریس ریلیز ،ویب ڈیسک ) بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے ترجمان کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات بالخصوص بلوچ طلباء کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں عوامی خاموشی کو توڑنے ، جبری گمشدگیوں کے خلاف کھڑے ہونے” کے عنوان کے تحت احتجاجی مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع کر رہی ہے۔ یہ احتجاجی مظاہرے کراچی کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں ترتیب وار بی وائی سی کی سرکردگی میں منعقد ہوں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اتوار 20 اکتوبر کے دن شہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب سامنے مظاہرہ ہوگا ۔
پیر ،سہ پہر 4 بجے 21اکتوبر لسبیلہ پریس کلب حب چوکی ، منگل سہ پہر تین بجے 22 اکتوبر کو شہید رزاق چوک تا آزادی چوک خضدار ریلی نکالی جائے گی،
بدھ سہ پہر 4 بجے 23 اکتوبر کو شہید شہید فدا چوک تربت،
جمعرات سہ پہر تین بجے 24 اکتوبرکو شہید جاوید چوک پنجگور ،
جمعہ سہ پہر تین بجے 25 اکتوبر کو نواب اکبر خان اسٹیڈیم تا پریس کلب خاران تک ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیجائے گا ۔
شال ، ہفتہ سہ پہر ساڑے تین بجے 26 اکتوبرکو بلوچستان یونیورسٹی تا ہاکی چوک تک ریلی نکالی جائے گی ۔
اتوار صبح ساڑھے 9 بجے 27 اکتوبرکو گل خان نصیر پبلک لائبریری تا پریس کلب نوشکی بھی ریلی نکالی جائے گی ، پیر دالبندین میں سہ پہر 4 بجے 28 اکتوبرکو عرب مسجد تا شہید حمید اللہ چوک ریلی نکالی جائے گی ۔
منگل کے روز صبح 11 بجے 29 اکتوبرکو یک مچھ، ہائی اسکول تا سیپیک روڈ ،ریلی نکالی جائے گی ۔
نوکنڈی میں سہ پہر ساڑھے 4 بجے بدھ کے روز 30 اکتوبر،شہید حمید اللہ چوک سے ریلی نکالی جائے گی جو بازار پہنچے گی ۔
جمعرات کے روز صبح دس بجے 31 اکتوبر کو چاغی ، لشکر آب اڈہ تا محمد حسنی مارکیٹ ریلی نکالی جائے گی اور مظاہرہ کیجائے گا۔