مستونگ: 2000 سے میرا بیٹا مصطفی جبری لاپتہ ہے بھائی کے بازیابی کیلے آواز اٹھانے والے دوسرا بیٹا فقیر لاپتہ ہوا بعد ازاں قتل کیاگیا – بی بی فاطمہ

مستونگ ( پ ر ) مستونگ کے رہائشی بی بی فاطمہ نامی خاتون نے جاری بیان میں کہا ہے کہ میرا بیٹا غلام مصطفی واپڈا میں ملازم تھا سن 2000 میں جب فوجی حکومت کے دوران فوج واپڈا میں آئی تو میرے بیٹے کے ساتھ فوجی اہلکاروں نے بدتمیزی کی اور لڑائی بھی کیا، لڑائی کے بعد میرے بیٹے غلام مصطفی کو درینگڑھ ٹرانسفر کیا گیا ایک مہینہ میرا بیٹا درینگڑھ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا جب اس کا ایک مہینہ پوری ہوا تو وہ ڈیوٹی سے چھٹی کر کے اپنی تنخواہ لینے گیا اور اپنا تنخواہ لے کر گھر آیا اور تنخواہ مجھے دے دی جبکہ اپنے جیب کے لیے خرچہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا ہےکہ کچھ دن کے بعد جب اس کی چھٹیاں ختم ہو گئیں تو وہ اپنے ڈیوٹی کے لیے روانہ ہو گیا اسی دن سے لے کر آج تک میرا بیٹا واپس گھر نہیں لوٹا۔
ابھی اس کو 24 سال ہو رہے ہیں تاحال اس کا کوئی حال واحوال نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے زندہ ہے بھی کہ نہیں؟

بی بی فاطمہ نے کہاہےکہ میرے دوسرے بیٹے شہید فقیر محمد عاجز جس کی ڈیوٹی کیڈٹ کالج مستونگ میں تھا، جو اپنے بھائی کے بازیابی کے لیے جدوجہد کر رہے تھے ، 2010 میں انھیں کیڈٹ کالج ایف سی چیک پوسٹ مستونگ سے پاکستانی فورسز نے اٹھا کر لاپتہ کر دیا اور ایک مہینے کے بعد اس کا نعش غنجہ ڈوری مستونگ میں پھینکا گیا ۔ اسطرح میرا برسرروزگار بیٹا بھی شہید ہوگیا جو اپنے بھائی کے لیے انصاف مانگ رہا تھا اور اس کی بازیابی کے لئے جدوجہد کررہا تھا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان فائرنگ و روڈ حادثات میں 3 افراد ھلاک 8 زخمی

پیر اکتوبر 14 , 2024
شال ( مانیٹرنگ ڈیسک ،نامہ نگاران )بلوچستان قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ، دو افراد ھلاک 6زخمی ہو گئے ۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی میں تیز رفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 2افراد ھلاک 6زخمی ہو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ