کیچ: دو مختلف حملوں میں دشمن کے تین اہلکار ہلاک ہوئے۔بی ایل ایف

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے اپسی کھن اور کولواہ میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپ اور چوکی پر حملہ کرکے تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی کیئے۔

انہوں نے کہا ہےکہ گیارہ اکتوبر دن کے دو بجکر پچاس منٹ پر سرمچاروں نے تمپ، اپسی کھن اور شیپچار کے درمیان میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی پر معمور اہلکار کو اسنائپر سے نشانہ کرکے ہلاک کرنے کے بعد چوکی کو جدید خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، جس سے دشمن کو مزید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا ہےکہ ایک اور حملے میں سرمچاروں نے گیارہ اکتوبر دن کے چار بجے کیچ کے علاقے کولواہ کڈے ھوٹل میں قائم قابض پاکستانی فوج کے کیمپ کو جدید، بھاری و خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا ہےکہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی زمہ داری قبول کرتی ہے اور سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عزم کرتی ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

دکی میں بے گناہ پشتونوں کے قتل عام میں پاکستانی ریاست کا ہاتھ ہے۔ بی ایل اے

اتوار اکتوبر 13 , 2024
دکی ( پریس ریلیز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ دکی میں پشتونوں پر حملے اور بیس نہتے مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتی ہے۔ اس دہشت گردی کے پیچھے پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کی سازش واضح ہے جس کا مقصد بلوچ اور […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ