بدامنی کیخلاف آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا

بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاگ شہر میں بڑھتی ہوٸی بدامنی کیخلاف جھانگیرچوک پر آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری نے بھی بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھاگ انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھاتے ہو ئے کہا کہ آئے روز بھاگ شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور وارداتوں میں اضافہ ہونا بھاگ انتظامیہ سمیت ضلعی انتظامیہ کی نہ اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

انھوں نے کہاکہ گزشتہ دن مین بازار سے نامعلوم چور قاضی عنایت اللہ تاجر کی دکان کی چھت توڑ کر لاکھوں روپے لوٹ کر لے گئے۔ انتظامیہ بھاگ شہر میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئ ہے ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل پر کھلی کچہری کے نام پر فوٹو سیشن کرکے اپنی کارکردگی ظاہر کرتی ہے جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کچھی اور ایس پی کچھی سے مطالبہ کرتے ہیں بھاگ ضلع بولان کی بڑی تحصیل ہے اگر حقیقی معنوں میں عوام کے مسائل کا ازالہ کرنا ہے تو عوام کے درمیان آکر کچہری لگائیں نہ کہ اپنے دفتر میں بیٹھ کر کاغذی کاروائی کریں۔

مقررین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فل فور متاثرہ تاجر کی رقم کی برآمدگی کرکے گرفتاری عمل میں لائی جائے بصورت دیگر احتجاجی داہرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر سید ارشد شاہ تحصیل امیر حافظ محمد یوسف گویا ۔جنرل سیکرٹری عبدالسلام نیشنل پارٹی کے صوبائی کسان سیکرٹری عبدالغنی بلوچ،ضلعی جنرل سیکرٹری کچھی ماما عبدالستار بنگلزئی،گیلارام،تحصیل صدر وفا مراد سومرو۔میونسپل کمیٹی وائس چیئرمین بابو محمد عثمان ہانبھی جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما آغا وحید ملزئی سمیت دیگرسیاسی عہدے دار بھی موجود تھے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کولواہ فوجی کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
کیچ ( نامہ نگار ) بلوچستان ضلع کیچ کے علاقہ کولواہ کھڈے ہوٹل میں واقع فوجی کے مرکزی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کی شام راکٹ لانچرز اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچا کر فرار ہوگئے۔ آخری اطلاع تک مزکورہ حملے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ