گوادر بی ایس او کے چیئرمین سمیت بی وائی سی رہنماساتھی عدالت میں محصور ساتھی ڈرائیور گرفتار

گوادر ( نمائندہ خصوصی ) بلوچ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین بالاچ قادر بلوچ یکجہتی کمیٹی گوادر کے رہنما ملا جمیل عرف عبداللہ میر ، بالاچ فیصل ، اور ابوبکر کلانچی کو پولیس اور حساس اداروں نے عدالت میں محصور کر دیا ۔

چیئرمین بی ایس او بالاچ قادر اور عبداللہ میر نے وائرل ویڈیو میں کہاہے کہ گوادر میں بلوچ راجی مچی کے بعد ان پر اور دیگر موجود ساتھیوں پر ایف آئی آر کیاگیا تھا ،جس کے بعد انھوں نے آئین کے مطابق عدالت گئےاور عبوری ضمانت حاصل کی ،آج دوسری پیشی تھی جہاں ان کی ضمانت کنفرم ہوئی مگر اس کے باوجود فورسز ، سی ٹی ڈی عدالت کے باہر انھیں گرفتار کرنے لاپتہ کرنے کیلے مسلسل پچھلے تین گھنٹے سے ہراساں کرکے محصور رکھا ہواہے۔ جبکہ گیٹ پر انکے ساتھی ڈرائیور کو فورسز پکڑ کر لے گئے تشدد کا نشانہ بناکر انکا فون اور دیگر سامان چھین لینے بعد چھوڑدیا ۔

انھوں اس دوران صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم پر قائم جھوٹے مقدمات میں ضمانت کنفرم ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے گوادر جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت کا گھیراؤ کر دیا ،ہم تین گھنٹے سے مجسٹریٹ کے عدالت میں محصور ہیں اور ہمارے جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بدامنی کیخلاف آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا

جمعہ اکتوبر 11 , 2024
بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھاگ شہر میں بڑھتی ہوٸی بدامنی کیخلاف جھانگیرچوک پر آل پارٹیزایکشن کمیٹی بھاگ کے زیر اہتمام احتجاج مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی جماعتوں سمیت تاجر برادری نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں نے بھاگ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ