پی ٹی ایم کے پُرامن مظاہرین پر ریاستی تشدد دہشتگردی ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

شال( مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ، انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے پُرامن مظاہرین پر ہونے والے ریاستی تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہاہے کہ ریاست اور اس کی خفیہ ایجنسیاں قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں۔

زرمبش فائل فوٹو


پی ٹی ایم کے نہتے مظاہرین پر فائرنگ دہشتگردی ہے اور یہ ریاستی تشدد کی ایک وحشیانہ مثال ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ اس بربریت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہوں اور خطے کی تمام پسماندہ برادریوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ پی ٹی ایم کے ساتھ اس نازک وقت میں یکجہتی کا اظہار کریں اور ان کی آواز کو مزید مضبوط کریں۔

انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ اس واقعے کا نوٹس لیں اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کو اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹہرائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ظہیر بلوچ کے قاتل اور اسلام اباد میں بلوچ خواتین پر محاز ‏آرائی کرنے والے فرید رئیسانی کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ۔ ‏لواحقین ظہیر بلوچ

جمعرات اکتوبر 10 , 2024
مستونگ لیویز رسلدار ظہیربلوچ کے قتل اور اسلام اباد میں بلوچ ‏خواتین کے خلاف محاز آرائی کرنے والے بھتہ خور اور بلوچ نسل کشی میں ملوث فرید رئیسانی کو کسی صووت ‏معاف نہیں کیا جائے گا۔ ظہیر بلوچ کے لواحقین کے مطابق فرید رئیسانی کے جرائم سے پورا بلوچستان اچھی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ