نہتے عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ بی آر اے

ڈیرہ بگٹی ( پ ر ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری، رئیس توخ اور کچی کینال کے گرد و نواح میں پاکستانی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں پر شیلنگ اور بمباری جاری ہے، جس کے نتیجے میں تین خواتین اور پانچ بچے شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہاہےکہ آج صبح بلوچ سرمچاروں نے رئیس توخ کے قریب پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر گھات لگا کر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ، سغاری اور تین نمبر شاخ کے درمیانی علاقے میں آپریشن میں مصروف فوجی اہلکاروں پر بلوچ سرمچاروں نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سرباز بلوچ نے مزید کہا کہ نہتے عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

خضدار مسلح گاڑی سوار وں کی بی این پی رہنماء کو اغوا کرنے کی کوشش کیخلاف دھرنا ،شاہراہ بند

بدھ اکتوبر 9 , 2024
خضدار ( نامہ نگار ) بلوچستان کے ضلع خضدار تحصیل وڈھ سے بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی مینگل کے رہنماء کی مبینہ اغواء کی کوشش کے بعد کارکنان نے واقعہ کے خلاف احتجاجا شال کراچی شاہراہ کو دومقات پر دھرنا دیکر بند کردیا ۔ بی این پی ذرائع کے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ