مستونگ میں پاکستانی فوج کے 8 اہلکار ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

مستونگ ( پ ر ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ روز مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں قابض پاکستانی فوج کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا، جن میں دشمن فوج کے 8 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک بکتر بند گاڑی تباہ اور چار گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

زرمبش فائل فوٹو

انہوں نے کہا ہےکہ اسپلنجی کے علاقے گونڈین مَرو میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گھات لگاکر قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو بھاری و خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دشمن فوج کی ایک ٹرک سمیت چار گاڑیاں حملے کی زد میں آئیں، جس کے نتیجے میں دشمن کے آٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ حملے کی زد میں آنے والی قافلے کی کمک کیلئے پہنچنے والی دشمن فوج کی ایک بکتر بند گاڑی کو بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں کے ایک اور دستے نے ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بکتر بند مکمل تباہ ہوگیا، جبکہ اس میں تین دشمن اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ آئی ای ڈی حملے کے باعث دشمن فوج پیش قدمی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

انہوں نے کہا ہےکہ حملے کے بعد مذکورہ علاقے میں دشمن فوج کے ہیلی کاپٹر پہنچے، تاہم بلوچ سرمچاروں منظم منصوبہ بندی کے تحت حملوں کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں کو منتقل ہوگئے۔

جیئند بلوچ نے کہاہے کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ وطن کی آزادی تک ہماری مسلح مزاحمت جاری رہیں گی۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نہتے عوام پر ہونے والی فوجی جارحیت کا بھرپور دفاع کیا جائے گا۔ بی آر اے

بدھ اکتوبر 9 , 2024
ڈیرہ بگٹی ( پ ر ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز سے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں لنجو، سغاری، رئیس توخ اور کچی کینال کے گرد و نواح میں پاکستانی فوج کی جانب […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ