ڈیرہ بگٹی میں مختلف مقامات پر حملوں میں، 12 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک، 15 سے زائد زخمی کردیئے ہیں ، بی آر اے

ڈیرہ بگٹی (نامہ نگار ) ڈیرہ بگٹی بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج صبح بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقوں رئیس توخ اور لنجو میں عام آبادیوں کے خلاف آپریشن میں مصروف پاکستانی فوج پر تین مختلف مقامات پر حملے کیے گئے، جن میں مجموعی طور پر بارہ اہلکار ہلاک اور پندرہ سے زائد زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہےکہ پہلا حملہ رئیس توخ کے علاقے میں گھات لگا کر بھاری ہتھیاروں سے کیا گیا، جہاں پاکستانی فوج کے اہلکار آبادیوں پر جارحیت میں مصروف تھے۔ اس حملے میں چار اہلکار موقع پر ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

انھوں نے کہاہے کہ دوسرے حملے میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں کے قافلے کو اس وقت گھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جب وہ عام آبادیوں پر یلغار کی صورت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں پاکستانی فوج کی ایک بکتر بند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ پانچ اہلکار ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے۔

سرباز بلوچ نے کہاہے کہ تیسرے حملے میں شاخ نمبر چار پر فورسز کے اہلکاروں کو بھاری ہتھیاروں سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کی مدد کے لیے پہنچ رہے تھے۔ اس حملے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے جس کی شناخت میجر حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان نے کہاہےکہ پاکستانی فوج کے دو جدید سرویلنس ڈرون بھی مار گرائے گئے ہیں، جو جنگ کے دوران بلوچ مزاحمت کاروں کی نگرانی کر رہے تھے۔

سرباز بلوچ نے کہا ہےکہ مذکورہ علاقوں میں مزید فوجی دستے پہنچ رہے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے جنگی حکمت عملی تیار ہے۔ نہتے لوگوں پر ظلم کرنے والے جابر ریاستی کارندوں کو بھرپور سبق سکھایا جائے گا۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سبی مرکزی شاہراہ پر ایک شخص ھلاک

منگل اکتوبر 8 , 2024
سبی ( نامہ نگار ) شال مرکزی شاہراہ پر مٹھڑی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹو ڈی کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میںموٹر سائیکل سوار سیف اللہ رئیسانی نامی شخص ھلاک جبکہ کار میں سوار افراد زخمی ہوگئے ۔ واقع کے بعد ھلاک شخص اور زخمی ہونے والے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ