ڈیرہ بگٹی: سوئی کے مخلتف علاقوں میں تیسرے روز بھی فوج کشی جاری علاقے محاصرے میں ہیں ، پاکستانی فوج اور مسلح افراد میں جھڑپوں کی اطلاع 2 اہکار ھلاک 8 زخمی

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے مخلتف علاقوں میں پاکستانی فوج کشی تین دن سے جاری ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سے پاکستانی فوج نے سوئی کے ملحقہ علاقوں جس میں لنجو، سغاری اور رئیس توخ سمیت کشمور سے نکلنے والے کچی کینال کو موہن روڈ سے مکمل طور پر محاصرے میں لے رکھا ہے۔ اور گزشتہ رات پاکستانی فوج کی جانب سے عام آبادیوں پر شدید گولہ باری کا آغاز کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب عام آبادیوں پر حملہ آور پاکستانی فوج کے دستوں کو مخلتف مقامات پر بلوچ مزاحمت کاروں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لنجو کے مقام پر پاکستانی فوج کے ایک قافلے پر بلوچ مزاحمت کاروں نے حملہ کر کے ایک بکتر بند کو ناکارہ بنایا دیا جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جبکہ رئیس توخ کے علاقے میں آپریشن میں مصروف پندرہ گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلے پر مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو اہلکار موقع پر ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں جنہیں سوئی کے پی پی ایل فیلڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آخری اطلاعات تک مسلح افراد اور پاکستانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں ، جبکہ فورسز کی طرف سے شدید گولہ باری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال: نامعلوم افراد نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی

منگل اکتوبر 8 , 2024
شال ( مانیٹر ڈیسک )شال میں قائم لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس سے کیمپ کا ایک حصہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ اس حوالے سے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ