قلات: طلباء نے لیکچرارز کی تبادلہ کے خلاف ریلی نکالی

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج میں طلباء نے کالج کے لیکچرارز کی تبادلہ کے خلاف ایک پرامن واک کا اہتمام کیا جس کا مقصد کالج میں جاری تعلیمی بحران کو اجاگر کرنا تھا۔

طلباء نے کہاکہ مذکورہ کالج طویل عرصے سے لیکچرارز کی کمی کا شکار ہے، اور طلباء کے مطابق کئی مرتبہ پرنسپل اور دیگر انتظامی افسران کو اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دلائی ہیں، مگر کوئی خاطر خواہ کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

انھوں نے کہاکہ حالیہ دنوں کالج کے مزید تین لیکچرارز کی تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے طلباء کو خدشہ ہے کہ ان کا تعلیمی سفر مزید متاثر ہوگا اور بی ایس پروگرامز مکمل طور پر رک جائیں گے۔ طلباء نے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ان لیکچرارز کی ٹرانسفر کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور کالج میں مزید لیکچرارز تعینات کیے جائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

مزید برآں طلباء نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات کو جلد از جلد پورا نہ کیا گیا تو وہ مزید سخت اقدامات اور احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے تاکہ اپنے تعلیمی حقوق کا تحفظ کر سکیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی حملہ بی ایل اے کے یونٹ، مجید بریگیڈ اور زِراب نے سرانجام دیا ۔ بی ایل اے

پیر اکتوبر 7 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہاکہ تنظیم کی ایلیٹ فدائی یونٹ، مجید برگیڈ نے گذشتہ شب کراچی میں جناح ائیرپورٹ سے نکلنے والی چینی انجنیئروں وسرمایہ کاروں کے ایک اعلیٰ سطحی قافلے کو فدائی حملے میں نشانہ بناکر پانچ سے زائد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ