کوہستان مری میں جنگلی حیات کے شکار پر مکمل پابندی ہے  : یو بی اے

یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مزار بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ کوہستان مری میں ایک بار پھر سے جنگلی حیات کا بے دریغ شکار کیا جارہا ہے جس پر ماضی میں بھی بلوچ آزادی پسند تنظیموں اور بلوچ قوم پرست رہنما شہید بالاچ خان مری کے طرف سے سخت پابندی عائد کیا گیا تھا اور جرم کے پاداش میں مذکورہ شخص کو مالی جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا.

حالیہ کچھ عرصے میں اس میں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے جس کے تناظر میں ہماری تنظیم یونائٹیڈ بلوچ آرمی کے طرف سے جنگلی حیات کی تحفظ کے لیے ایک بار پر عوام الناس کو واضع اور سختی سے جنگلی حیات کی شکار پر پابندی لگائی جاتی ہے.

اگر کوئی بھی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس مذکورہ شخص پر ہمارے تنظیم کی طرف سے سخت سے سخت سزا اور مالی جرمانہ بھی  عائد کیا جائے گا ہم ایک بار پر کوہستان مری کے عوام الناس سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ اپنے علاقے میں جنگلی حیات کے تحفظ میں ہماری مدد اور جنگلی حیات کی تحفظ کو اپنی قومی فرض سمجھ کر ادا کریں اور ایسے مذکورہ اشخاص کی نشان دہی کریں تاکہ جنگلی حیات کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے واضح رہے کہ یہ پابندی صرف عوام تک محدود نہیں بلکہ اس کی پاسداری ہمارے تنظیم کے ہر کارکن کی بھی  ذمّہ داری بھی ہے.

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال اوتھل ٹریفک حادثات 4 افراد ھلاک 5 زخمی

پیر اکتوبر 7 , 2024
شال کاسی روڈ پر ٹریکٹر ہوٹل کے اندر گھس گیا جس کے نتیجے میں ہوٹل میں بیٹھے 2افراد ھلاک 5شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کاسی روڈ خدائیداد چور پر واقع ایک ہوٹل میں تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہوکر اند گھس گیا جس کے نتیجے میں […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ