پنجگور ،جبری لاپتہ افراد کی بازیابی دکاندار کی قتل کی، باڈر بندش کیخلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔بی این پی ،انجمن تاجران ترازو پینل

پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی پنجگور انجمن تاجران اور آل پنجگور بارڈر کمیٹی کے احتجاجی کال اور پریس کانفرنس کی حمایت کرتے ہیں ان خیالات کا اظاہر ترجمان نے جاری بیان میں کیاہے ۔

انھوں نے کہاہے کہ پنجگور میں بڑھتی ہوہی بد امنی ، بتھہ خوری، چوری اور بارڈری روزگار کی بندش سے پنجگور کے عوام تنگ آچکے ہیں. ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے حد تک پنجگور کو ایک پر امن اور کاروباری شہر بنا دیا ہے. پنجگور پولیس چھوٹے موٹے ساہیکل چوروں اور پتہ پتہ نشہ بیچنے والوں کو پکڑ کر فورآ َسوشل میڈیا میں سلیٹ گلے میں لٹکا کر دو پولیس والوں کے ساتھ سلفی بنا کر سوشل میدیا میں دھوم مچاتا ہے لیکن ڈی ایس پی امام بلوچ کے بعد سے اب تک پنجگور پولیس نے ایک بھی بڑا منشیات فروش، بتھہ خور، قاتل کو گرفتار نہیں کیا ہے.

انھوں نے کہاہے کہ وزیر اعلئ بلوچستان کا حالیہ پنجگور آمد برکت کے بجاہے زحمت بن گیا ہے . پنجگور کے غریب لوگ جو دو وقت کی روٹی کی تلاش بارڈر سے کررہے تھے مگر بارڈر کو بند کیا جانے کا پورا پورا پلان ہوا ہے.

بی این پی پنجگور انجمن تاجران اور آل پنجگور بارڈر کمیٹی کی پریس کانفرنس کی حمایت کرتا ہے اور اپنے ورکرز کو ہدایت جاری کرتا ہے کہ باردر کمیٹی کے پریس کانفرنس جو کہ شہید جاوید چوک پر 11 بجے منعقد کیا گیا ہے اس مین شرکت کریں.

دوسری جانب پنجگور انجمن تاجران پنجگور ترازو پینل کے ترجمان نے اپنے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہم پنجگور میں اپنے ممبر ضعیف العمر دکاندار اور چوکیدار نوک آپ کی قتل کی پُرزور مذمت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہاہے کہ اس طرح ہم پروم سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائیوں صابر نور، عابد نور کی بازیابی اور پنجگور میں امن و امان اور بارڈر کے حوالے سے روزگار کی بحالی کیلئے کل بروز اتوار کو بی،این،پی (عوامی) پنجگور زون کی جانب سے پنجگور بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی مناسبت سے انکی کال کی بھی حمایت کا اعلان کرتے ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

پاکستانی فوج کے قافلے پر حملے میں 9 دشمن اہلکار ہلاک کردیئے ہیں - بی ایل اے

اتوار اکتوبر 6 , 2024
قلات بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے آج قلات میں قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے میں شامل گاڑیوں کو آئی ای ڈی حملے کے ساتھ ساتھ گھات لگاکر نشانہ بنایا، اس حملے میں 9 دشمن اہلکار […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ