کراچی بی وائے سی اسلام آباد میں جاری دھرنے کی حوصلہ بڑھانے کیلے اتوار کو ریلی نکالے گی ،اعلامیہ

کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی اتوار کو ریلی نکالی گی

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) اسلام آباد میں موجود لانگ مارچ کے توسط سے ان کے حوصلوں کو بحال رکھنے کے غرض سے بتاریخ 7 جنوری بروز اتوار سہ پہر 2 بجے شرافی گوٹھ شیخہ مسجد کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی بی وائے سی اتوار کے دن ریلی نکالے گی

اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ شہید بالاچ بلوچ کے بہیمانہ قتل کے بعد تربت سے شروع ہونے والی احتجاج نے ایک دھرنے کی شکل اختیار کی ہوئی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہی میں یہ دھرنا تربت سے اسلام آباد تک بے شمار مشکلات و مصائب کا سامنا کرتے ہوئے پہنچا ہے۔ جس کی تمام تر تفصیلات آپ لوگوں کو معلوم ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے اپنے آئندہ لائحہ عمل کے تحت مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنوں کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) بتاریخ 7 جنوری بروز اتوار سہ پہر 2 بجے میں شرافی گوٹھ شیخہ مسجد ملیر سے ایک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کرتی ہے، ہم پورے کراچی کے انسان دوست اور بلوچ قوم سے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس احتجاجی ریلی میں شریک ہو کر اپنے قومیت کے فرض کو ادا کریں، یہ ریلی ہمارے جدوجہد میں ہمیں ہمت و حوصلہ فراہم کرنے کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی کا اعلامیہ

ہم ملیر سمیت کراچی میں موجود دیگر علاقوں کے انسان دوست بلوچ عوام اور دیگر تمام انسانیت دوست اور مختلف طبقات کے لوگوں سے اس احتجاجی ریلی میں بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

کیچ قابض فورسز قافلے کو بم کا نشانہ بنایاگیا

ہفتہ جنوری 6 , 2024
بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کیچ دشت کے علاقے میں ہوت چات کے مقام پر پاکستانی فوج کے قافلے میں شامل گاڑی پر اس وقت دھماکا ہوا، جب وہ مزبند کی جانب سےفوج کشی مکمل کرنے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ