پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ عبدالمجید اور عبدالفتاح کی بازیابی کے لیے لواحقین کی اپیل

پنجگور کے علاقے سوردو کے رہائشی عبدالمجید کے اہل خانہ نے یکم مئی 2023 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا اور جبری لاپتہ ہونے کے بعد ان کی بحفاظت بازیابی کی اپیل کی ہے۔

جبری لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کیا جائے

اہل خانہ کو ان کے حراستی مرکز یا ان کی اغواء نما گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

اہل خانہ کو جبری لاپتہ عبدالمجید کی سلامتی کے بارے میں خدشات ہیں اور انھوں نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اور اس کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب مستونگ سے مارچ 2016 کو پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے حافظ عبدالفتاح ولد حاجی محمد حیات سکنہ کانک مستونگ کے اہلخانہ نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ انھیں منظرعام پر لانے و بازیابی کیلے آواز اٹھائیں ۔

انہوں نے پاکستانی فوج خفیہ اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کریں اور جرم ثابت کریں وگرنہ اس کو لاپتہ رکھ کر انکے اہلخانہ کو مزید ازیت نہ دیں-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

گوادر: پاکستانی فوج کی سخت چیکنگ،ڈرائیور لہولہان ،حق دو کا احتجاج روڈ بلاک

ہفتہ جنوری 6 , 2024
گوادر میں فوج کخلاف عوام سراپا احتجاج شاہراہ بند

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ