تہران کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ 51افراد ھلاک بیسیوں زخمی

ایران کوئلہ کی کان میں دھماکہ 51مزدور ھلاک 20 زخمی ہوگئے ،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد تیس اور زخمیوں کی سترہ بتائی گئی تھی۔

تاہم ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی ایک اپڈیٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 51 اور زخمیوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ملکی دارالحکومت تہران سے جنوب مشرق کی طرف تقریبا540 کلومیٹر دور طبس میں واقع کوئلے کی کان میں دھماکہ ہفتے کی رات مقامی وقت کے مطابق نو بجے کے قریب ہوا۔ اس دھماکے کی وجہ کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کی لیکیج بتائی جا رہی ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت ان دونوں بلاکس میں مجموعی طور پر 69 ورکرز موجود تھے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دھماکے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کان میں پھنسے ورکرز اور لاشوں کو نکالنے کے ساتھ ساتھ اس واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

تاہم مقامی پراسیکیوٹر علی نسائی کے مطابق کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ریسکیو اہلکاروں کو مشکل کا سامنا ہو رہا ہے۔ ارنا کے مطابق انہوں نے کہا،اس وقت ہماری ترجیح زخمیوں کو امداد پہنچانا اور لوگوں کو ملبے سے نکالنا ہے۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کیچ: بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا ،یو این کی گاڑی الٹ گئی

اتوار ستمبر 22 , 2024
بلوچستان ضلع کیچ تحصیل مند کے علاقہ تلمب میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے ہی بھائی عثمان ولد فقیر محمد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا ہے۔ پولیس واقع کی چھان بین کر رہی ہے علاوہ ازیں تربت ڈگری کالج روڈ پر اقوام […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ