قلات ،ہرنائی ،آواران فوج کشی جاری متعدد اہلکار ھلاک وزخمی، ہیلی کاپٹروں سے کمانڈوز اتارے گئے ،7 سرمچار مارنے کا دعوی

بلوچستان کے ضلع قلات کے پہاڑی سلسلوں میں پاکستان فوج کی جانب سے فوج کشی کی جارہی ہے، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے کمانڈوز اتارے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہربوئی کے علاقے کرگزی، خیسن بند، پودگلی، سرخین، کاکڑی، جوہان، نرمک کے علاقوں میں فوج کشی جاری ہے۔

علاقے میں فوج کشی کی وجہ سے مزید تفصیلات تک رسائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے ۔

دوسری جانب ہرنائی میں فرنٹیئر کور ایف سی نے دعوی کیاہے کہ 11 ستمبر کو ہرنائی میں ایف سی بلوچستان نے فوج کشی کرتے ہوئے 7 افراد کو ھلاک کردیا ہے ۔ اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لیا ہے۔

ادھر آواران فورسز اور مسلح افراد کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاعات ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے پیراندر میں آج صبح مسلح افراد اور فورسز کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی ہے جس میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ایک فوجی آفیسر کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ حملہ کافی شدید تھا جو گھنٹوں تک جاری رہا ۔

واضح رہے کہ آواران میں 24 گھنٹوں کے اندر یہ دوسرا بڑا حملہ ہے کہ مسلح افراد پاکستانی فورسز کو شدید حملے کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تاہم تاحال کسی تنظیم نے ان شدید حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

شال ظہیر کی بازیابی کیلے مظاہرہ کیاگیا ،قلات جعلی مقابلے میں مارے جانے والے اعجاز بلوچ کی پہلی برسی منائی گئی ۔

اتوار ستمبر 15 , 2024
شال لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف لواحقین کی ریلی و شال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین نے شال پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انکے فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔ سیاسی جماعتوں ،طلباء تنظیموں اور جبری لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بڑی تعداد […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ