چمن میں فائرنگ سے16سالہ نوجوان قتل، لواحقین کا نعش مرکزی شاہراہ پر رکھ کر احتجاج ، تفصیلات کے مطابق سالہ نوجوان کو توبہ اچکزئی میں فائرنگ سے قتل کر دیا گیا ، قتل کے خلاف لواحقین کا چمن پاک افغان بارڈر شاہراہ پر نعش رکھ کراحتجاج کیاگیا ۔
علاوہ ازیں ضلع پنجگور چتکان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو ہلاک کردیا۔
ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پولیس سب انسپکٹر شکیل احمد ہلاک ہوگئے۔
دریں اثناء وڈھ دراکھالہ میں مزدا ٹرک کے ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جانبحق ہوگئے۔ جانبحق دونوں افراد کا تعلق وڈھ کے علاقہ لوپ سے ہے۔ جن کی شناخت منیر احمد اور علی محمد کے نام سے ہوئی ہے۔