بلوچستان حملوں کی مذمت،  جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں۔ امریکہ


امریکا نے بلوچستان میں مسلح حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا ہےکہ امریکا گزشتہ ہفتے بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے،حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے دعوی کیا ہے کہ موسیٰ خیل میں 23 شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستانی عوام نے تخریب کاروں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایاہے۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، ہم تخریب کاری کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے،حکومت پاکستان کے ساتھ توانائی سے متعلق بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

قلات پاکستانی ہیلی کاپٹروں کی گشت، تمپ میں فوجی قافلے آنا شروع ہوگئے ہیں ۔

بدھ ستمبر 4 , 2024
بلوچستان کے علاقے قلات اور کیچ تمپ سے اطلاعات ہیں کہ دوپہر کے وقت کوہ ناگاہی کے متصل علاقوں گزگ، جھکری ،سورانی، نوہگری اور لاغانی کے علاقوں میں پاکستانی فوجی ہیلی کی مسلسل ایک گھنٹے تک پرواز کرتی رہی جس کے بعد وہ سبی کی طرف چلے گئے ہیں ۔ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ