سندھ دادو میں قوم پرست کارکن بلال چانڈیو کے گھر پر چھاپہ خواتین پر تشدد

جمعرات 04جنوری2024 زرمبش اردو

دادو شہر میں پاکستانی فورسز کی سندھی کارکن بلال چانڈیو کے گھر پر چھاپہ ، گھر میں توڑ پھوڑ ، فورسز نے چھاپے دوران خواتین پر تشدد کرکے انھیں لہولہاں کردیا ۔

وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی ترجمان سسئی لوہار نے اپنے آفیشل پئج پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دادو میں قومپرست کارکن بلال چانڈیو کے گھر پر چھاپہ اور خواتین پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

بلال چانڈیو کے گھر پر چھاپہ خواتین پر تشدد

ا نھوں نے کہاہے کہ 17 جنوری پر سندھ کے رہبر سائیں جی ایم سید کی سالگرہ قریب آتے ہی پاکستانی فورسز نے سندھ بھر میں سندھی قومپرست کارکنان کے گھروں پر چڑھائِیاں کرکے قومپرست کارکنان کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کردیا ہے ، جبکہ دادو میں پاکستانی فورسز نے سندھی کارکنان کے گھروں پر چھاپہ مارنا شروع کردیا ہے ۔

ترجمان نے کہاہے کہ ہم سندھ کی قومی تحریک اور تمام انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ سندھ بھر میں پاکستانی فورسز کے اس ریاستی آپریشن کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

لانگ مارچ، قومی بیداری اور ریاستی پروپگینڈہ

جمعرات جنوری 4 , 2024
تحریر منیر بلوچ شہید بالاچ بلوچ کی شہادت کے بعد بلوچستان میں انسانی، سیاسی و شعوری تحریک کا آغاز ہوچکا ہے ۔ جس کا سہرا شہید بالاچ بلوچ کے اہلخانہ کو جاتا ہے، جنہوں نے شہید کی جسد خاکی کو دفنانے سے انکار کرکے شہید فدا چوک پر دھرنا دے […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ