بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے فورتھ شیڈول کا استعمال قابل مذمت ہے ، نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین بوہیر صالح سمیت متعدد سیاسی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں عملی طورپر مارشل لا نافذ ہے نام نہاد حکومتیں مکمل بے اختیار ہیں ۔

بلوچستان میں سیاسی کارکنوں کو زیر عتاب لانے اور حراساں کرنے کے لیئے وہ حربے استعمال کیئے جارہے ہیں جو بدترین آمریت میں بھی نہیں آزمائے گئے

نیشنل پارٹی نے ہرفورم پر واضع موقف رکھا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ گفت و شنید سے حل کیا جائے یہ مسئلہ فوج کشی اور قتل و غارت گری ، مقدمات سے حل نہیں ہوگا ۔

اس لیئے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مار دھاڑ اور بلاجواز کی شیڈول بازی و مقدمات سے اجتناب کیا جائے اور سیاسی کارکنوں کے نام فوری طورپر فورتھ شیڈول سے نکال دیا جائے۔

آپ کو علم ہے فورتھ شیڈول میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے بزرگ رہنما صبغت اللہ شاہ جی ،کامریڈ وسیم سفر کے علاوہ ،سول سوسائٹی کے کنوینر گلزار دوست اور حق دو تحریک کے رہنماوں کے سمیت 24 نام شامل ہیں ۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان، طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، رابطہ سڑکیں منقطع ،حب، ساکران، گڈانی اور مضافات میں موسلا دھار بارش، نکاسی آب کا ناقص نظام، امراض پھیلنے لگے۔

ہفتہ اگست 31 , 2024
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، دکی ریلے میں ایک شخص گاڑی سمیت بہہ گیا، اور جھل مگسی، لورالائی، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ، بولان، ہرنائی، حب، کچھی، زیارت اور کوئٹہ میں بارشیں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور کئی مکانات تباہ ہو […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ