ایران : ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پڑوسی ملک کی سرزمین دہشت گرد گروپوں اور ہمارے ملک کے دشمنوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو جائے
ایرانی رکن پارلیمنٹ شہریار حیدری نے
اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے ۔
مجلس| (ایرانی پارلیمنٹ) کی سرحدی کمیٹی کے رکن شہریار حیدری نے کہا کہ ایران نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر کنٹرول کو تیز کرے اور دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کرے یا ایران کو پاکستانی بارڈر کے اندر چند کلومیٹر تک کاروائی کا اجازت دے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ابھی تک کالز کا جواب نہیں دیا ہے، حیدری نے مزید کہا کہ ایران اس سلسلے میں مزید ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوسکتا
قانون ساز نے کہا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پڑوسی ملک کی سرزمین دہشت گرد گروپوں اور ہمارے ملک کے دشمنوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو جائے اور ہم ان دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات ضرور کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیاں راسک دہشت گردانہ حملے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور دہشت گردوں کو جلد یا بدیر گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں فیصلہ کن جواب ملے گا۔
15 دسمبر کو پاکستان کے ساتھ مشترکہ سرحد کے قریب واقع شہر راسک میں دہشت گردی کی ایک منظم کاروائی کارروائی میں 11 ایرانی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔