بارکھان: پاکستانی کرنل کی موجودگی میں صحافی جبری لاپتہ

بلوچستان کے ضلع بارکھان سے تعلق رکھنے والے صحافی حیات خان کھیتران کو پاکستانی فورسز کے ایک کرنل کی ہدایت پر حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے-

صحافی کے اہلخانہ کے مطابق حیات خان کھیتران کو ایف سی کوہلو 86 ونگ کے کرنل بابر خلیل نے اپنے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ اٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جس کے بعد سے ہمارا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

صحافی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایف سی کرنل نے صحافی کو لاپتہ کردیا ہے اور خاندان انکی بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے-

اہلخانہ نے حکومت اور اعلیٰ حکام اور صحافی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ حیات خان کی باحفاظت بازیابی میں انکی مدد کریں اور اگر حکومت اس امر خاموش رہی تو واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کرینگے-

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بلوچستان کے مسئلے کا حل قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے ۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

بدھ اگست 28 , 2024
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنے اکاونٹ پر پوسٹ میں کہاہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بلوچستان میں نہتے شہریوں پر تشدد کے حوالے سے ہمارے موقف کے حوالے سے کافی تنقید ہو رہی ہے۔ پہلے دن سے، ہماری پوزیشن […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ