امریکا کی کئی ریاستوں میں بم کی اطلاع پر متعدد عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کنیکٹی کٹ، جارجیا، کینٹکی، مشی گن، مسیسیپی اور مونٹانا میں دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عمارتوں کو گھیرے میں لے لیا۔رپورٹس کے مطابق عمارتوں کو خالی کرانے کے بعد کسی بھی دھماکا خیز مواد یا مشکوک چیز ملنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے طور پر کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن بھی نافذ کر دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد تحقیقاتی ادارے نے بم کی اطلاعات کو جھوٹا قرار دے دیا۔مقامی اخبار کے مطابق ملک بھر کے متعدد سیکرٹریز برائے امورِ خارجہ کو بڑے پیمانے پر ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں لکھا تھا کہ میں نے آپ کے اسٹیٹ کیپیٹل کے اندر متعدد دھماکا خیز مواد چھپا کر رکھے ہیں اور وہ چند گھنٹوں میں پھٹ جائیں گے، میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ آپ سب مر کر ختم ہو جائیں۔

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

Next Post

پاکستانی بارڈر کے اندر چند کلومیٹر تک کاروائی کی اجازت دی جائے ۔ایران

جمعرات جنوری 4 , 2024
ایران : ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پڑوسی ملک کی سرزمین دہشت گرد گروپوں اور ہمارے ملک کے دشمنوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ میں تبدیل ہو جائےایرانی رکن پارلیمنٹ شہریار حیدری نےاسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیاہے ۔ مجلس| (ایرانی پارلیمنٹ) کی سرحدی کمیٹی […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ