پنجگور اللہ نذر کی جبری گمشدگی کے خلاف سی پیک رات سے بلاک، لواحقین کا دھرنا جاری ۔

پنجگور کے علاقے چتکان تار آفیس سے گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر اللہ نذر والد خدا نظر نامی نوجوان کو ا ن کے دوکان سے اسلح کے زور پر اغوا کر کے لے گئے ۔ جس کے بعد لواحقین نے ان کی جبری گمشدگی اور باحفاظت بازیابی کے لئے مین سی پیک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے بلاک کر دیا ۔

لواحقین نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہا ہےکہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ حل کریں اور اللہ نذر کو بازیاب کریں ۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم پنجگور کے غیور عوام اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس درد کو اپنا درد سمجھ کر ان کے الخانہ کے ساتھ دیں اور ان کو اس جبر سے نجات دلائیں.

لواحقین کے مطابق اس سے پہلے بھی اللہ نذر کے دو بھائیوں جہانزیب اور شاہ نظر کو کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کچھ سال پہلے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا اور ان پر ناجائز اور جھوٹے مقدمات لگا کر انہیں بعد ازاں منظر عام پر لایا گیا تھا .

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

مدیر

نیوز ایڈیٹر زرمبش اردو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

آپریشن ھیروف: بی ایل اے نے فدائی ماہل اور رضوان کے تصاویر جاری کردئیے

پیر اگست 26 , 2024
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے بیلہ میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کرنے والے دو فدائین کے تصاویر جاری کردی ہیں ۔ ترجمان کے مطابق مجید بریگیڈ کے خاتون فدائی ماہل بلوچ اور فدائی رضوان بلوچ نے بارود سے بھری گاڑیاں پاکستانی فوج کے بیلہ کیمپ […]

توجہ فرمائیں

زرمبش اردو

زرمبش آزادی کا راستہ

زرمبش اردو ، زرمبش براڈ کاسٹنگ کی طرف سے اردو زبان میں رپورٹس اور خبری شائع کرتا ہے۔ یہ خبریں تحریر، آڈیوز اور ویڈیوز کی شکل میں شائع کی جاتی ہیں۔

آسان مشاہدہ