بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا سرمچاروں نے تمپ اور زامران میں دو مختلف کارروائیوں میں قابض پاکستانی فوج اور مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بنایا۔بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب آٹھ بجے کے قریب تمپ گریڈ اسٹیشن میں قائم قابض پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کے حفاظتی چوکیوں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے۔بی ایل اے کے سرمچاروں نے یکم جنوری 2024 کو ایک اور حملے میں زامران کے علاقے دشتک میں قابض فوج کے فوجی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے یوفون کمپنی کے ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر ناکارہ بنادیا۔بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہینگے۔
ترجمان، بلوچ لبریشن آرمی جیئند بلوچ